مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحت کراچی میں فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پاکستان میں بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
علاوہ ازیں مسجد نبویؐ میں احتجاج کیخلاف پیپلز پارٹی کے تحت بھی کراچی میں بہادر آباد اور کورنگی ناصر جمپ پر مظاہرے کئے گئے۔
پیپلز پارٹی کے کارکنان نے لوگوں کو اکسانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پشاور میں بھی مسلم لیگ (ن) نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔