بلوچستان کے شہر تفتان میں توزگی کے مقام پر آئل ٹینکر اور بس کی ٹکر سے 9 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) چاغی کا کہنا ہے کہ تمام مسافر افغانی شہری ہیں جو کچے کےراستے سے سفر کر رہے تھے۔
ایس پی چاغی نے مزید کہا کہ حادثے میں ہلاک افراد کی میتوں کو قانونی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔