• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین نے بحیرہ اسود میں روس کی2 پیٹرول بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی چیف آف جنرل اسٹاف نے روس کی2 بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی چیف آف جنرل اسٹاف کا اپنے دعوے میں کہنا  ہے کہ روسی بوٹس کو آج صبح یوکرین کے زیمینی جزیرے کے قریب تباہ کیا گیا ہے۔

روسی بوٹس کے تباہ کرنے کے یوکرینی دعوے پر روس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

روس نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کردی ہے، یوکرین

دوسری جانب یوکرین کےصدر زیلنسکی کا کہنا ہے روس کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی وجہ سے یوکرین لاکھوں ٹن اناج سے محروم ہو سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس بحیرہ اسود کو کنٹرول کر رہا ہے، بحری جہازوں کو بندرگاہ آنے یا باہر جانے نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے اس اقدام کی وجہ سے توانائی بحران کے بعد خوراک کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،جس کا نشانہ یورپ،ایشیا،افریقہ بن سکتےہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین اناج، دیگر فوڈ پراڈکٹس کا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید