کبڈی کے قومی کھلاڑی رضوان علی ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے ابھرتے ہوئے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی کبڈی کے کھلاڑی تھے، قد آوور کھلاڑی دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
فل بیک رضوان علی پاکستان ہاکی ٹیم کے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ ہیں۔
رضوان علی قومی ہاکی ٹیم کے 6 فٹ 3 انچ کے قد آوور کھلاڑی اور اہم رکن بنتے جارہے ہیں، وہ دورہ یورپ پر ٹیم کی جانب سے کیے گئے، 7 میں سے 5 گول کرچکے ہیں، جس میں ایک ہیٹ ٹریک بھی شامل ہے۔
رضوان علی جونیئر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔