• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور شاہین نے بہت میچز جتوائے، بس 1 میچ اچھا نہیں ہوا: عثمان طارق

عثمان طارق----فائل فوٹو
عثمان طارق----فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز جتوائے ہیں، ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل تب ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کریں، غلطیوں پر کام کیا ہے، دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مشکل نہیں ہو گی۔

کرکٹر کا کہنا ہے کہ پریشر ہونا نارمل چیز ہے، اب پریشر تو ہے نہیں، پریشر پر قابو پانا ہی کام ہوتا ہے اور اس پر کام کیا ہے، میچ کے بعد میٹنگ میں وہی بات ہوتی ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں، میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دباؤ میں ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آگے آپ دیکھیں گے کہ ہم اچھا کھیلیں گے۔

اسپنر عثمان طارق نے کہا کہ اگر میری وجہ سے کوئی ٹیم دباؤ میں آتی ہے تو اس سے اعتماد ملتا ہے، کوئی خاص تیاری کرتا ہے تو اس وجہ سے میں مزید اچھا کرنے کے لیے متحرک ہوتا ہوں، فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا اولین مقصد ہے، ہمارا مقصد جیت ہے، ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ حریف ٹیم کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو پوری قوم دیکھ رہی ہوتی ہے، ہم نے اپنی بھرپور کوشش کی، آئندہ اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش ہو گی، پلیئنگ الیون پر میرا اختیار نہیں، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کوئی فیصلہ کرتے ہیں، انہیں بیک کرنا چاہیے، کرکٹ میں دوبارہ واپس آیا ہوں، اس کی وجہ ایم ایس دھونی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید