نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر کمنٹ نہیں کر سکتا کہ پاکستان ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے اور اس کا فائدہ اٹھائیں گے، ایونٹ میں ہمیں شکست کا سامنا رہا ہے، مورال اچھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پچ پر تھوڑی گھاس لگ رہی ہے، دیکھتے ہیں کل پچ کیسی رہتی ہے، پاکستان کے اچھے پروفیشنل پلئیرز ہیں وہ آؤٹ فارم نہیں، ہم پاکستان کے پلیئرز کا احترام کرتے ہیں ہم نے ہر پلیئر کے لیے پلان بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پلان پر عمل درآمد کرنا ہے اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنا ہے، عثمان طارق اچھے بالر ہیں، وہ اچھا کھیل رہے ہیں، ان کے لیے پلان بنایا ہے، پاکستانی ٹیم اچھی ہے اس سے پریشان نہیں، ہمیں بس اپنے پلان پر رہنا ہے۔