• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے جانب سے عید کے چاند کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام بھی دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کو میری اور میرے اہل خانہ کی طرف سے عید کاچاند مبارک ہو۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین خاص طور پولیس، صفائی قائم رکھنے والے ہمارے بہن بھائی، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے جوان آپ کی خدمت کے لیے اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان سے تعاون کریں اور اپنا سمجھ کر پیار محبت سے پیش آئیں۔

قومی خبریں سے مزید