• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے اللہ اس مبارک دن کو پاکستانیوں، عالم اسلام کے لیے خوشیوں کا سبب بنائے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کا دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی مل سکتی ہے جب ہم دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک و قوم کی فلاح و ترقی کا سبب بنائے، اللہ ہمیں ملکی سالمیت و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

قومی خبریں سے مزید