• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کا روس کیخلاف پابندیوں کے چھٹے مجوزہ پیکیج کا اعلان

یورپین کمیشن نے روس کیخلاف پابندیوں کے چھٹے مجوزہ پیکج کا اعلان کردیا۔

ای یو کمیشن کے روس کیخلاف پابندیوں کے پیکج میں روسی سیاسی و عسکری شخصیات پر پابندی، روسی سبر بینک کوسوئفٹ نیٹ ورک سےخارج کرنا شامل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کی چیف ارسلا وان ڈیرلین نے یورپی پارلیمنٹ میں خطاب کےدوران روس کیخلاف پابندیوں کاچھٹا مجوزہ پیکیج پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ پیکیج کے تحت روسی تیل، سی بورن، پائپ لائن، کروڈ، ریفائنڈ سب کی درآمدپر مرحلہ وار پابندی، روسی سیاسی، فوجی شخصیات پر پابندی، روسی سبربینک سمیت دیگر بڑےبینکوں کی سوئفٹ نیٹ ورک سے علیحدگی اور 3 بڑے روسی ریاستی براڈ کاسٹرز کی یورپی یونین میں براڈکاسٹ پر پابندی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی پابندیوں کی فہرست میں سربراہ روسی آرتھوڈوکس چرچ پیٹریارک کیرل اور کریملن ترجمان دیمترے پیسکوف کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی کا نام بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید