• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کے خطوط نہیں ہمیں بچاؤ کی اپیل اور دہائی ہے، وزیرمملکت مصدق ملک

وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خطوط نہیں "ہمیں بچاؤ" کی اپیل اور دہائی ہے، امریکہ سازش کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کو درخواست دے رہے ہیں، واہ کیا سازش ہے؟

اپنے بیان میں شیریں مزاری کے خط پر رد عمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ آزادی کے دعوے کرنے والے سیاست چمکانے کے لیے بیرون ملک خط لکھ رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟

شیریں مزاری کا اقوم متحدہ کے مندوب کو خط

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھ دیا۔

شیریں مزاری نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کردیا۔

اپنے خط میں شیریں مزاری نے لکھا کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

خط کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید