• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس مقابلے میں ASI زخمی، 2 ڈاکو گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا، جبکہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق پاکستان بازار الطاف نگر میں پولیس نے موٹر سایکل سوار افراد کو تلاشی کے لئے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی ظفر زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکار کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے۔

گرفتار کیے گئے زخمی ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

قومی خبریں سے مزید