• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: انسٹاگرام اقرا عزیز
فوٹو: انسٹاگرام اقرا عزیز

معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام لکھا جب وہ اپنی فلم ’جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف سیریل کلر‘ کی یو کے ایشین فلم فیسٹیول' میں نمائش کے لیے لندن روانہ ہوئے۔

اقرا عزیز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی اور یاسر حسین کی عیدالفطر کی چند دلکش تصاویر شیئر کیں۔

 اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں یاسر حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں تو پہلے سے ہی آپ کو بہت یاد کر رہی ہوں۔

اُنہوں نے فلم فیسٹیول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں آپ کی قابلِ فخر بیوی ہوں۔

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں بیگ موجود ہے۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ الوداع پاکستان! لندن (ایشین فلم فیسٹیول یو کے) میں جاوید اقبال کے پریمیئر میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ فلم پر یہاں تو پابندی لگ گئی ہے لیکن اللّٰہ پاک نے لندن میں فلم لگادی ہے، پاکستان زندہ باد۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید