• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیاگو میراڈونا کی ’ہینڈآف گاڈ‘ والی شرٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی ہینڈ آف گاڈ‘ والی شرٹ 9 اعشاریہ 3 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیاگو میراڈونا نے نیلام ہونے والی شرٹ 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف پہنی تھی، جس میں انہوں نے 2 یادگار گول اسکور کیے تھے۔

برہم واچٹر(Brahm Wachter) کے سربراہ سوتھبی کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی شرٹ نہ صرف کھیلوں کی تاریخ میں بلکہ 20ویں صدی کی تاریخ میں ایک اہم لمحے کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بلاشبہ نیلامی میں آنے والی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فٹبال شرٹ ہے اور اپنی نوعیت کی کسی بھی چیز کی نیلامی کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ڈیاگو میراڈونا کی بیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی ان کے والد کی شرٹ جعلی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ وہ شرٹ نہیں ہے جو میرے والد نے ارجنٹائن کی جانب سے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف متنازع گول ’ہینڈ آف گول‘ کے وقت پہنی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید