وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کیا بننا تھا، عمران نیازی نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پونے 4 برس قوم کو دلفریب نعروں سے بہلایا گیا، عمرانی سرکار نے نااہلی، آرگنائزڈ کرپشن اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کو نوکریوں اور گھروں کے لالی پوپ دیے گئے، عمران نیازی اور حواریوں کو سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا۔
علاوہ ازیں حمزہ شہباز نے سیکریٹری صحت سے لودھراں میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری میں غفلت کے ذمے داروں کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔