سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آج عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سامراجی مراسلہ سازش تھا، موجودہ حکومت اسے بے بنیاد اور جعلی کہتی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت آج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے، جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جلسوں کی ابتداء جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے دعویٰ کیا کہ 2 ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے۔