بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور رنبیر کپور کیا ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں؟
فلم ’پی کے‘ کے بعد کیا عامر خان اور رنبیر کپور کیا فلم ساز انوراگ باسو کے پروجیکٹ کے ذریعے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں؟
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوراگ باسو جن کے پاس دو ہیروز پر مبنی فلم کا اسکرپٹ موجود ہے، جس کے ذریعے جلد ہی عامر خان اور رنبیر کپور بڑے پردے پر نظر آسکتے ہیں۔
رنبیر کپور جنہوں نے پی کے میں عامر خان کے ساتھ بہت ہی مختصر رول ادا کیا، جسے فلم بینوں نے پسندیدگی کی سند عطا کی تھی، اب وہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی فلم عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، جس کی انوراگ باسو ہدایت دیں گے، جس میں دونوں ہی فلمی ستارے ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کا بنیادی خیال عامر خان پروڈکشن کا ہے، فلم فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے، باسو ان ہاؤس ٹیم کے ساتھ اسکرین پلے بنانے کے معاملے پر آن بورڈ ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان اور رنبیر کپور اس بات پر متفق ہیں کہ فلم کے حتمی آؤٹ پٹ سے مطمئن ہونے کے بعد ہی وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
اس وقت عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز میں مصروف ہیں جو 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
دوسری طرف رنبیر کپور کی رواں سال دو بڑی فلمیں منظر عام پر آئیں گی، جن میں سے ایک شمشیرا ہے، جو 22 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے اور دوسری برہمسترا ہے جو 9 ستمبر کو بڑے پردے پر جلوہ دکھائے گی۔