وجے ورما نے میٹل ساڑھی پہنی تو عرفی جاوید نے انہیں اسٹائلش قرار دے دیا
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے ورما نے حال ہی میں اپنے فوٹو شوٹ کے دوران ’میٹل ساڑھی‘ کا انتخاب کیا، جس پر اپنے بےباق لباس کے لئے مشہور اداکارہ عرفی جاوید نے انہیں اسٹائلش قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ڈیزائنر ’رم زم دادو‘ نے وجے ورما کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں انہیں چمکیلی سرخ اور سیاہ رنگ کی دھات سے تیار کردہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بالوں کو نیلے رنگ سے رنگا ہوا ہے۔
ان کی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'آرٹ ان موشن'، فن کو حدود سے آزاد ہونا چاہئے۔ ہم اپنی تخلیق سوچ کو کسی بھی حد تک جانے سے روکتے نہیں ہیں، وجے ورما نے ساڑھی اور ٹکسیڈو غیر موافق انداز کے ساتھ خوبصورتی سے ہم آہنگ کیا ہے۔
ان تصاویر پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بےباق لباس کے لئے مشہور بگ باس کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ عرفی جاوید نے انہیں حیران کُن ، جادو اور اسٹائلش قرار دے دیا۔