• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپر اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف: چیپٹر 2' نے ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کر کے باکس کے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔

کے جی ایف 2 نے اپنی ریلیز سے اب تک جو ریکارڈ توڑے ہیں، اُن پر اس اسٹوری میں ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پرسانتھ نیل کی کنڑا فلم بھارتی سینما کی تاریخ کی بڑی بلاک باسٹر ثابت ہوئی ہے، کے جی ایف: چیپٹر 2 نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کی کمائی کر کے باکس آفس کی ہسٹری بدل دی۔

کے جی ایف 2 اپنی ریلیز سے اب تک زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی بھارتی فلم بن چکی ہے، اس سنگ میل کو عبور کرنے کے دوران فلم نے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔

کے جی ایف کا پہلا حصہ 2018ء میں ریلیز ہوا، فلم کی کہانی ایک یتیم بچے کے غربت سے نکل کر سونے کی کان کا بادشاہ بننے کے سفر سے متعلق ہے۔

فلم کے دوسرے حصے میں سنجے دت، روینہ ٹنڈن، پرکاش راج سمیت دیگر بڑے اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔


بھارتی فلم تاریخ کی چوتھی زیادہ کمائی کرنے والی فلم

کے جی ایف 2، جب 1000 کروڑ کلب میں داخل ہوئی تو وہ بھارتی فلم صنعت میں زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی فلم بن گئی، اس سے قبل یہ ہندسہ دنگل 2024 کروڑ، باہو بلی 2، 1820 کروڑ، ٹرپل آر 1115 کروڑ نے عبور کیا، تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ فلم جلد ہی ٹرپل آر کا ریکارڈ توڑ دے گی۔


کے جی ایف کنڑ ا فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم

سپر اسٹار یش کی یہ فلم کنڑا فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے، اس بات کا اندازہ اس سے لگائیں کہ اس کی اب تک کی کمائی انڈسٹری کی 12 فلموں کی مجموعی آمدن سے زیادہ ہے، اس فلم کو کنڑا سینما کی تاریخ کی اہم فلم قرار دیا جارہا ہے۔


کے جی ایف 2: بھارتی سینما میں افتتاحی ہفتے میں زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ

کے جی ایف 2 نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے کے آخر تک وہ ریکارڈ بھی توڑ دیا جیسے کئی فلمی پنڈت ناممکن خیال کر رہے تھے، فلم نے افتتاحی ہفتے میں عالمی سطح پر 552 کروڑ کمائے،جو باہو بلی 2 کے 526 کروڑ کے ہندسے کو عبور کرگیا۔

کنڑا فلم نے ہندی ڈب ورژن نے کمال کی کمائی کرکے دکھائی، اس نے پہلے حصے نے اس سرکٹ میں مجموعی طور پر 50 کروڑ کمائے تھے لیکن اس کے دوسرے حصے نے پہلے دن ہی 52 کروڑ کمائے اور وار 50 کروڑ اور ٹھگس آف ہندوستان 48 کروڑ کو پیچھے چھوڑ دیا۔


کورونا وبا کے بعد ہندی سینما میں زیادہ بزنس کرنے والی فلم

کے جی ایف 2 جس نے ہندی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا،اس کے بعد آنے والی جرسی اور رن وے 34 بھی اس کی رفتار روکنے میں ناکام رہیں، فلم نے 2 ہفتوں کے دوران 353 کروڑ کی کمائی ، کورونا وبا کے بعد زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، مجموعی طور پر یہ ہندی سینما کی دنگل اور باہو بلی کے بعد تیسری فلم ہے۔


بھارتی سینما کی تاریخ میں ایڈونس بکنگ میں زیادہ کمائی کرنے والی فلم

کے جی ایف 2 کے ایک شو نے ایڈونس بکنگ کے ذریعے نمائش سے پہلے ہی ریکارڈ توڑ دیا، فلم ایڈونس ٹکٹ بکنگ کی فروخت سے 60 کروڑ کمائے اور 58 کروڑ کمانے والی باہو بلی 2 کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید