• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موذی اور موروثی مرض ہے جس میں ناصرف مریض خود بلکہ اس کے اہلخانہ بھی تکلیف دہ مراحل سے گزرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے بھرپور آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ چلائی جانی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عوام میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا شعور بیدار ہونے سے مرض میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک ملک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صحت سے مزید