• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی عمران خان کی نہیں ملکی خود مختاری کی ہے، مراد سعید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ یہ لڑائی عمران خان کی نہیں بلکہ ملک کی خود مختاری کی ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ خط میں عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کا کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے اور سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت شروع ہوجاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ عمران خان کے چار سال میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، پاکستان نے کورونا کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا، معیشت کو بہتر بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے کے معاملے پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا اور واضح کہا کہ وہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان نے امریکا کو کہا مجھے موقع دیں، نواز شریف اور آصف زرداری سے اچھی خدمت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ایک ڈرون حملے میں 80 بے گناہ بچے شہید کیے گئے، 2011 میں نیٹو سپلائی کو ہم نے پشاور میں دھرنا دے کر بند کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید