• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی علالت ،بجٹ میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے،احسن اقبال

 اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی علالت کے باعث وطن واپسی میں تاخیر سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بھی تاخیر ہو سکتی ہےجس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائیگی ہے یہ بات انہوں نے اے پی سی سی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کے لندن میں علاج کے باعث وطن واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی عدم موجودگی میں ان کے سرکاری اختیارات کو استعمال کریں گے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ بجٹ میں تاخیر نہیں ہوگی اور اپنے مقرر وقت پر وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوتا ہےا ور وزیراعظم ہی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیتے ہیں جبکہ بجٹ سے پہلے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہےجس میں وفاقی بجٹ اور تنخواہوں سے متعلق معاملات کی منظوری دی جاتی ہے ۔
تازہ ترین