• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے بیٹے کا 5ارب ہرجانے کا دعویٰ ،عمران خان سے جواب طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈار کی طرف سے عمران خان کے خلاف 5ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کی جس میں فاضل جج نےعمران خان سے ۹ جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران بغیر ثبوت الزامات عائد کرنے پروزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے ان پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیداد بنانے کےجھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، میرے والد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کاروبار کے لیے جو رقم دی اس کا ذکر سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں کیاگیا ہے،میں نے 2005 میں اقساط پر جومکان خریداتھا وہ 2011 میں تحفے میں دیا ہے۔ عمران خان جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں اور ہرجانہ کے طور پر 5 ارب روپے ادا کریں۔ 
تازہ ترین