میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والے لڑکے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی جانب سے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے کورٹ میں جانے اور طلاق کے لیے درخواست دینے کے بعد سے متنازع وائس نوٹس اور ویڈیوز لیک کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اِن ویڈیوز میں جس لڑکے کو دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ بتایا جا رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ دانیہ شاہ کا سگا اور اکلوتا بھائی نکلا ہے۔
گزشتہ روز سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کی بیٹی دانیہ شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والا لڑکا اُن کا اکلوتا بیٹا اور دانیہ شاہ کا بھائی ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین پہلی، دوسری طلاق کے بعد اب تیسری طلاق کے دہانے پر کھڑے ہیں، اس بار بھی عامر لیاقت پر بیوی کی جانب سے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا شوہر، عامر لیاقت پر الزامات لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہے بلکہ شیطان سے بھی برا ہے۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔
سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔