رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ والدہ کے گلے لگی ہوئی ہیں اور کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
سیدہ طوبیٰ انور نے یہ تصویر ’مدرز ڈے‘ کے موقع پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’میری ہمت، میرا سہارا، میرا حوصلہ، میری ہر مشکل میں آسانی صرف میری ماں ہیں۔‘
اُنہوں نے اپنی ماں کی دُعا کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میری ہر کامیابی کا راز میرے والدین ہیں۔‘
اداکارہ نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جلدی واپس آجائیں، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔
تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔