جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے بالواسطہ رابطہ ہوا، اس دوران ان کا ردعمل مثبت تھا جو نوازشریف تک پہنچا دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ لندن میں آصف زرداری سے براہ راست ملاقات نہیں ہوئی، تاہم ان کے قریبی ساتھیوں نے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سےجو گفتگو ہوئی وہ آصف زرداری تک پہنچائی گئی اور آصف زرداری نے اس پر مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ وہ پی پی رہنماؤں سے گزارش کرتے ہیں کہ پارٹی اور آصف زرداری کی مفاہمت والی پالیسی کو مجروح نہ کیا جائے۔
وزیراعظم نواز شریف پر جب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا تب تک اپوزیشن کو غیرمناسب رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔