مردان میں تخت بائی کے علاقے میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین اشتہاری ملزمان مارے گئے جبکہ ساتھی کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔
ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان تخت بائی کے علاقہ ساڑو شاہ میں چارسدہ اور مردان پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ۔ا س دوران اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔
اس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین اشتہاری مارے گئے ، جبکہ ایک اشتہاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے ۔