لاہورمیں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔بلوچستان کے ضلع تربت میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
لاہور پولیس کےمطابق ملزم طارق کو چند روز پہلے ڈکیتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، تھانے میں اسکی طبعیت بگڑ گئی جس پر اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا
لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔لاش قریبی مرکز صحت پہنچا دی گئی ہے، جہاں شناخت نور بخش کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی شہری بتایا جاتا ہے۔ مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔