• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال قریشی کی بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کی اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بلال قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے رومان کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بلال قریشی کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اپنے بیٹے کو گود میں بٹھا کر اس سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جبکہ ویڈیو میں بلال قریشی کا ننھا سا شرارتی بیٹا جوکہ ابھی بولنا تو نہیں جانتا لیکن اپنے والد کو اپنے معصومانہ انداز میں کاپی کرتے ہوئے بہت ہی پیارا لگ رہا ہے۔

اُنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں تم سے محبت کرتا ہوں رومان، الحمدللہ۔‘

بلال قریشی کی اس ویڈیو کو اب تک انسٹاگرام پر 6 لاکھ 21 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

جبکہ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید