ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان اپنے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع کر دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں ،ترجمان اوگرا، ملک بھر میں معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں۔ توقع کرتے ہیں غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں
سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی
صوبہ خیبر پختون کے شہر بنوں میں مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔