• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی او آرزپر ن لیگ کو لچک دکھانا ہوگی ،خورشید شاہ

N League Would Be Show Flexibility On Tors Khursheed Shah
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر ٹی او آرز کے حوالے سے مسلم لیگ ن کو لچک دکھانا ہوگی ۔ حکومت کو سوچنا ہے کہ اپوزیشن کو کیسے ساتھ لے کر چلا جائے ۔

سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا اگر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے میں حکومت کو کچھ دینا پڑے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ دونوں لازم اور ملزوم ہیں۔

پاناما لیکس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپوزیشن اور حکومتی ٹی او آرز کو مزید اختیارات ملنے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی واحد فورم ہے جہاں مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کےحل میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کرپشن کا خاتمہ ہو،کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کوئی مطالبہ ناجائز نہیں، حکومت کی اپوزیشن کے ساتھ چلنے میں ہی بہتری ہے۔
تازہ ترین