• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے ڈیم بنانے کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بڑے ڈیم بنانے کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے۔

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریب سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ درخت لگانے میں سندھ سب سے آگے رہا ہے، ماحولیات کے تحفظ کے لئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے لئے متبادل ذرائع کا استعمال کرنا ہوگا، توانائی کی ضرورت سولر اور ونڈ انرجی سے پوری کرسکتے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی بڑھ رہی ہے، آلودگی میں ہمارا حصہ سب سے کم ہے لیکن زیادہ متاثر ہم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بڑے ڈیم بنانے کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے، دریائے سندھ کے ڈیلٹا کا 90 فیصد حصہ ختم ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید