• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور جہاں جیسا گانا نا ممکن ہے، بڑے ہوکر سمجھ آیا، علی عظمت

معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ  نور جہاں جیسا گانا نا ممکن ہے، بڑے ہوکر سمجھ آیا، عابدہ پروین میری روحانی ماں ہے، احمد علی بٹ گانے گاتا ہے تو اس کی نانی کی روح قبر میں کانپتی ہوگی۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ میرے پسندیدہ گانے ایک نارے نا اور  دوسرا پرچھائی ہے۔

علی عظمت نے کہا کہ سال 2007 میں ایک لگژری گاڑی خریدی تھی، ایک دوست نے کہا کہ مجھے ایئرپورٹ چھوڑ دو، جب میں ایئرپورٹ پہنچا تو وہاں موجود سیکیورٹی والوں نے مجھ سے درخواست کی کہ علی بھائی آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے، کچھ گھنٹوں بعد مجھے امریکا جانا تھا میں چھوٹی گاڑی میں ایئرپورٹ پہنچا تو وہی اہلکار مجھ سے ملے اور انہوں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا۔

گلوکار علی عظمت  نے کہا کہ جنہوں نے میرے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ان ہی سیکیورٹی والوں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مڈل کلاس لڑکے تھے کوئی منہ نہیں لگا تا تھا، غریب ہونا ایک احساس ہے ، جو اگلی نسل تک منتقل ہوتا ہے۔

علی عظمت نے مزید کہا کہ ہمیں آج تک راپ میوزک کی سمجھ نہیں آئی، فلم اسٹار میرا اگر اداکار ہ نہ ہوتی تو انگلش ٹیچر ہوتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید