• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پاس والد کی بلوچی گھوری، لوگ فری نہیں ہوتے، ایمان علی

کراچی (آئی این پی )شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے والد کی اہم چیز گھوری سے متعلق عجیب و غریب انکشاف کردیا۔اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اس دوران شو کی میزبان نے ان سے پوچھا کہ ایمان کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی نے آپ سے کہا کہ کیمرہ دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔ایمان علی نے کہا کہ ہیں ،ایسا بھی ہوتا ہے لیکن میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس والد عابد علی کی بلوچی گھوری ہے جس کی وجہ سے کوئی میرے ساتھ زیادہ فری نہیں ہوتا اور سب مجھ سے ڈر کر رہتے ہیں۔ایمان علی نے کہا کہ جب میں مذاق کررہی ہوتی ہیں تو پھر مذاق کرسکتے ہیں لیکن سنجیدہ ہوتی ہوں تو کوئی میرے ساتھ فری نہیں ہوسکتا۔اداکارہ ایمان علی نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ میں خود کو زیادہ اچھی نہیں لگتی، لوگ کہتے ہیں میں اچھی لگتی ہوں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو کہتی ہوں کہ یہ لوگ تو جھوٹ بول رہے ہیں۔میزبان نے ازراہ مذاق کہا کہ آپ نے شیشہ تبدیل کرواکر کر دیکھا ہے اس کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ شیشہ کو تبدیل نہیں کروایا مجھے لگ رہا ہے کہ کیمرہ بھی نیا لینا پڑے گا۔سیلفی سے متعلق ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا کھینچوں گی ، اس لیے اپنی تصویر نہیں کھینچتی ہوں۔

دل لگی سے مزید