چترال کے پرفضا مقام وادی کیلاش میں کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار شروع ہوگیا۔
اس دوران مرد و خواتین نے روایتی لباس زیب تن کیے اور رقص کیا۔ ملکی و غیر ملکی سیاح بھی وادی کیلاش پہنچ گئے ہیں۔
کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار 5 دن تک جاری رہے گا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ممبئی حملوں میں ملوث مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کرلیا
کراچی میں رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
آزاد کشمیر حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے لئے اپریل 2022ء کے بلوں میں فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
مہنگائی، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور سود کیخلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ آج رحیم یار خان سے شروع ہوگا۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ دس فیصد ٹیکس سے انڈسٹریز بند ہونا شروع ہوجائیں گی۔
اجلاس میں سفر سہیلی ایپ کا تفصیلی جائزہ لیا، ایپ کے لیے ضروری اشیا کی نشاندہی بھی کی گئی۔
خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال 23-2022 کے لئے 13 کھرب 32 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
چوہدری وجاہت حسین نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان گجرات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
وزارت صنعت و پیداوار، توانائی اور جہاز رانی کو نجکاری کمیشن سے مل کر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ایاز صادق نے کہا کہ ایسی بھی نوبت آئی کہ وزیر خزانہ کو باتوں کے ساتھ ہاتھوں سے سمجھانے کی کوشش کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ یکم جولائی سے پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی، جبکہ کینسر کی ادویات بھی فری ملیں گی۔
خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
شرجیل میمن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز بس سروس پیر سے کراچی میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی۔