کوئٹہ(پ ر)انجمن اخبار فروشاں کا ہنگامی اجلاس عبدالنبی سمالانی کی صدارت میں ہوا جس میں لورالائی کے اخبار فروشوں کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالنبی سمالانی اور جنرل سیکرٹری حاجی غازی خان محمد شہی نے کہا کہ ہمارا ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لورالائی کی ٹرانسپورٹ یونین اخبار فروشوں اور ایک ٹرانسپورٹر کے مابین جو تنازع چل رہا ہے اسے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرے ورنہ آئندہ ٹرانسپورٹروں کی خبروں کا بائیکاٹ کریں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی سی لورالائی مذکورہ ٹرانسپورٹر کی دھمکیوں کا نوٹس لیں اورٹرانسپورٹر سمیت اخبارفروشوں کے نمائندے عمرزئی اور ملک امانت کو طلب کرکے مسئلے کا حل نکالیں۔