• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل نے بیرونی سازش کی ایک اور اہم شرط بتادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے بیرونی سازش کی ایک اور اہم شرط بتادی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ  پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا تاکہ پھر پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا جائے اور اسے ایک پراکسی اسٹیٹ بنا کر رکھا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر 200 سے چار روپے دور ہے، تجربے کار ٹیم کے دو دن کا کام ہے ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا۔

خیال رہے کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے عوام کے سامنے ایک خط لہرایا تھا۔

عمران خان نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزام نہیں لگارہا ہوں، میرےپاس ثبوت کے طور پر خط موجود ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر ایک شخص نے بیرون ملک کے ساتھ مل کر سازش کی، سازش میں شہباز شریف اور زرداری بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید