• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 82 پیسے منہگا ہوکر 196 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نےصدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان سے رابطہ کرکے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اظہار تشویش کیاتھا۔

 ملک بوستان نے وزیر اعظم کو  تجارتی خسارہ بڑی وجہ قرار دیکر لگژری آئٹمز پر پابندی کی تجویز دے دی۔

ملک بوستان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس وقت اگر حکومت لگژری آئٹم پر پابندی عائد کر دے تو پاکستان کی ماہانہ امپورٹ تقریباََ 6.25 ارب ڈالر جبکہ ایکسپورٹ اور ورکر ریمیٹنس 6.10 ارب ڈالر ہے، اگر ہر ماہ حکومت ایک ارب ڈالر کے لگژری آئٹم کم منگواتی ہے تو سال میں ہمارے 12 ارب ڈالرز بچ سکتے ہیں.

ڈالر مضبوط ترین کرنسی کیسے بنا؟ 

تجارتی خبریں سے مزید