• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک


شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 مئی کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کو ہلا ک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

قومی خبریں سے مزید