• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا نیب کے اختیارات تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اختیارات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے خلاف نیب اختیارات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کے دائرہ کار میں تبدیلی کے لیے نیب آرڈیننس میں 31 ترامیم تیار کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اختیارات میں تبدیلی کے بعد کرپشن کیسز میں نااہلی 10 کے بجائے 5 سال کے لیے ہوگی، 5 سال بعد الیکشن لڑا جاسکے گا۔

آرڈیننس میں تبدیلی کے بعد نیب کا ملزم کو گرفتار کرنے کا اختتار ختم کردیا جائے گا اور عدالتی منظوری کے بعد ہی نیب ملزم کو گرفتار کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق 5 سال سے زائد پرانی ٹرانزیکشن یا اقدام کے خلاف نیب انکوائری نہیں کرسکے گا، ملزم کے بجائے نیب کو ثبوت فراہم کرنا ہوگا، ورنہ انکوائری شروع نہیں ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم، کابینہ ارکان اور کابینہ کمیٹیوں کے فصلوں پر نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق ترامیم کی منظوری کے بعد کرپشن کیس میں سزا پر اپیل کا حق ختم ہونے تک عوامی عہدے پر فائز رہا جاسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید