• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید فام بالادستی زہر ہے،امریکا میں اسکی جگہ نہیں، امریکی صدر

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے بفیلو فائرنگ واقعے کے متاثرین اور مقامی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ڈومیسٹک دہشت گردی کا تھا، حملہ آور نے مخالفانہ نظریے کو فروغ دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں، سفید فام بالادستی کے زہر کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہاپسند سفید فام قرار دے رہا تھا، ملزم نے حملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید