• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میٹرک کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ دو گھنٹے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہے جو صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا لیکن پرچہ دو گھنٹے قبل مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دوسری جانب میٹرک بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والے پرچے کی تصدیق نہیں کرسکتے، پرچہ سیل ہے لہٰذا تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔

بورڈ انتظامیہ نے مزید کہا کہ ساڑھے 9 بجے پرچہ کھلے گا تو تصدیق یا تردید کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوا نو بجے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید