• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 15 سالہ لڑکی کو ساتھ لے جانے والا دوست گرفتار

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کی 15 سالہ لڑکی کو ساتھ لے جانے والے اس کے دوست کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کو شادی کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا، لڑکی کے انکشاف پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ 12 مئی کو 15 سال کی لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی تھی جو ایک روز قبل مل گئی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے پولیس کو بیان میں بتایا تھا کہ بہن رات 9 بجے کے قریب پنجاب کالونی میں گھر سے صدر جانے کا کہہ کر نکلی تھی، کافی دیر گزر جانے کے باوجود جب واپس نہ لوٹی تو والدہ اور بھابھی صدر میں اسے ڈھونڈنے آئے تو اس وقت دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید