• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

گنیز ورلڈ ریکارڈ نےحال ہی میں اپنے ریکارڈ میں سب سے معمر ترین شخص کو شامل کیا ہے۔

وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز کی عمر 112 سال، 11 ماہ اور 21 دن ہے جن کی جلد ہی 113ویں سالگرہ بھی آنے والی ہے۔

جوآن ویسنٹ پیریز 27 مئی 1909 کو ایل کوبرے، تاچیرا، وینزویلا میں پیدا ہوئے اور وہ اپنے والدین کی نویں اولاد تھے۔

ان کی شادی ایڈیو فینا ڈیل روزاریو گارسیا سے 60 سال تک رہی۔ 1997 میں جب ان کی اہلیہ انتقال کرگئیں تو وہ اکیلے رہ گئے اور غمزدہ بھی تھے۔ 

جوآن ویسنٹ پیریز کےخاندان میں اب 41 پوتے، اور 30 پڑپوتے ہیں۔

اس ضعیف ترین آدمی کی صحت اور یادداشت بہت غیر معمولی ہے، انہیں اپنے بچپن اور شادی سے لے کر اپنے پوتے پوتیوں کے نام تک سب کچھ یاد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ’سخت محنت، چھٹیوں پر آرام کرنا، جلدی سونا، خدا سے محبت کرنا، اور اسے ہمیشہ اپنے دل میں یاد رکھنا ان کی لمبی زندگی کا راز ہے۔‘

اس حوالے سے ان کی بیٹی نیلیڈا پیریز کا کہنا ہے کہ’میرے والد کی صحت بہت اچھی ہے، وہ ایسی کسی بیماری میں مبتلا نہیں، جس کے لیے طبی علاج کی ضرورت ہو۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے رپورٹ کیا کہ ’پیریز چاہتے ہیں کہ ان کو ایک مذہبی اور محنتی آدمی کے طور پر یاد رکھا جائےجوکہ اپنی بیوی کا وفادار تھا۔‘

دلچسپ و عجیب سے مزید