اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ شہبازشریف اورچوہدری نثار نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال،بلوچستان میں ڈرون حملے اوراسکے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔