• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ترجمان حکومت بلوچستان

ترجمان حکومت بلوچستان فرخ عظیم شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

فرخ عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے 5 سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 ووٹ درکار ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروانے کے لیے 17 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہونے لگا، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف اپنی ہی جماعت اور اتحادی متحد ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید