• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی، ترقی پانے والوں میں 18 کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ہوا، 22ویں گریڈ میں ترقی پانے والے افسران میں سے 3 کا تعلق فارن سروسز، 3 کا ان لینڈ ریونیو، 2 کا کسٹم سروسز، پاکستان ریلوے، انفارمیشن، کامرس، ملٹری لینڈ کنٹونمنٹس، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کا ایک ایک افسر شامل ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 18 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں راشد منصور، عصمت طاہرہ، بشریٰ امان، ذوالفقار حیدر، نوید علاء الدین، حامد یعقوب، افتخار علی شلوانی، ظفر علی شاہ، فرحان عزیز خواجہ شامل ہیں۔

دیگر افسران میں فخر عالم عرفان، کیپٹن (ر) سیف انجم، ڈاکٹر عثمان چاچڑ، نوید احمد شیخ، سارہ سعید، جواد پال، امداد اللہ بوسال شامل ہیں۔

فارن سروسز کے مظہر جاوید، سردار شجاع عالم اور بابر امین ،کسٹم سروسز کی ثریا احمد بٹ، احمد مجتبیٰ کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

ان لینڈ ریونیو سروسز کے عامر علی تالپور، ڈاکٹر فیض الہٰی میمن، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد، پاکستان ریلوے کے ظفر زمان رانجھا، انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید گریڈ 22 میں ترقی پاگئے ہیں۔

حکومت نے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سید رافع بشیر شاہ، ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ کے محمد نعیم جان، آئی کے فواد اسد اللہ خان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید