• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں گریڈ 20کے ڈائریکٹر لیول کے دو تبادلے گزشتہ بدھ کو کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم افتخار احمد خان عباسی کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے عبد اللہ شیخ کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بدھ کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کیا گیا اور اسی دن ان کو ڈائریکٹر سندھ زون تعینات کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر سندھ عامر فاروقی کا 25 اپریل کو اسلام آباد ہیڈ کوارٹر بطور ڈائریکٹر لاء تبادلہ کر دیا گیا تھا۔مگر ان کے چارج نہ چھوڑنے پر اس عہدے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر عباس بلوچ کو بطور قائم مقام ڈائریکٹر تعینات گزشتہ منگل کو کردیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید