• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہر مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم کے ہر شہری کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی ضامن ہے۔وہ اتوار کو یہاں سابق میئر کراچی وسیم اختر، سلیم تاجک، ڈاکٹر صغیر احمد، ارکان پارلیمان آسیہ اسحاق، شارق جمال اور دیگر ذمے داروں کے ساتھ صومالی قزاقوں کی طویل قید سے رہائی پانے والے پاکستانی سی مین (Sea Men) اور دیگر پاکستانیوں کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کررہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید