جدہ(شاہد نعیم) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان اب ماضی کا پاکستان نہیں رہا، ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور ملکی ترقی کیلئے تیزی سے اقدامات ہورہے ہیں، جدہ میں کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مسعود احمد پوری کی جانب سے دیئے گئےعشائیہ سےخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں سیاسی و عسکری قیادت کے باہمی تعاون اور قومی یکجہتی نے ملک کے دفاع اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ حکومت نے بھی قومی مفاد اور ملکی دفاع کے حوالے سے واضح پالیسی اپنائی۔