ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ اور گردونواح میں اتوار کو درجنوں مسلح افراد نے مین اور لنک روڈز پر اچانک ناکہ بندی کرکے لوگوں کی چیکنگ شروع کردی۔عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد جدید اسلحے اور واکی ٹاکی سمیت کمیونیکیشن سسٹم سے لیس تھے۔ جنہوں نے لوگوں کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چیک کیں جبکہ مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ بھی کی جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں مسلح افراد فرار ہوگئے۔